22 اپریل 2015 - 04:43
امارات کے ولیعہد کی اوباما سے ملاقات

امریکی صدر باراک اوباما نے متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات میں یمن میں تحریک انصاراللہ کے خلاف سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں امارات کی شرکت کے بارے میں بات چیت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر اور متحدہ عرب امارات کے ولیعہد کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں امارات کی شرکت کے بارے میں بات چیت کی گئی- اس ملاقات میں اسی طرح یمن، لیبیا، عراق اور شام کے حالات اور عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ہوائی حملوں میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت کا جائزہ لیا گیا- اس رپورٹ کے مطابق ایک جامع سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات بھی دونوں رہنماؤں کی بات چیت میں زیربحث آنے والے امور میں شامل تھے- وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر باراک اوباما تیرہ مئی کو وائٹ ہاؤس میں اور چودہ مئی کو کیمپ ڈیوڈ میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے- باراک اوباما نے ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کو مشرق وسطی کے علاقے میں عدم استحکام کے امکان کو کم کرنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے-

.......

/169